شہباز شریف سے فلسطینی وفدکی ملاقات، فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے لیے تقویت کا باعث ہے


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شریک فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سمیت وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اسلامی کونسل کے چیئرمین بھی موجود تھے،جبکہ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے ساتھ اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا،شہباز شریف نے کا کہ غزہ کے لوگ قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان ان کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے لیے تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو صدر محمود عباس کا خط بھی پیش کیا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago


