Advertisement
پاکستان

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

تیراہ میں کئی سالوں سےآپریشن نہیں ہوا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، صوبائی حکومت اورمشیران کے جرگے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Jan 27th 2026, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہاکے پی کی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سردیوں میں انخلاء انوکھی چیز نہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسے انوکھا بنا دیا۔ تیراہ میں جو کیمپس بنائے گئے وہ ناکافی ہیں، چار ارب روپے کے انتظامات نظر نہیں آرہے۔ یہ چار ارب  روپے کہاں لگا، کتنا لگا، کتنا باقی ہے، یہ احتساب ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس نوٹیفیکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ نوٹیفیکیشن تو صوبائی حکومت کا اپنا ہے، واپس لینا ہے تو واپس لے لیں، صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، نقل مکانی کوبحران کی شکل دینےکی کوشش کی جارہی ہے، صوبائی حکومت اور جرگے کی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پرفارمنس دیکھیں توعلاقے میں ہسپتال، سکول، تھانہ نہیں، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ فوج پر ڈال رہی ہے، اِس سارے معاملے میں فوج کا کوئی تعلق نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہرسال لوگ یہاں سے ہجرت کرکے دوسرے علاقوں میں چلے جاتے ہیں، کوئی انوکھی چیز نہیں، خیبرپختونخوا حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی، صوبائی حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وادی تیراہ میں کئی سالوں سےآپریشن نہیں ہوا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، صوبائی حکومت اورمشیران کے جرگے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، ان کا کہناتھا کہ جرگےمیں طے پایا کہ علاقے میں سکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے،یہ نقل مکانی معمول کی بات ہے، صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں ہزاروں ایکڑ پر بھنگ کی کاشت ہوتی ہے، اس سارے تنازعے میں یہ بھی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا،  پاکستان میں بہت جگہ پر بھنگ کاشت ہوتی لیکن کسی ایک جگہ پر بارہ ہزار ایکڑ کاشت نہیں ہوتی۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ تصویر کا اصل رخ پیش کرنا ضروری ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ وہاں (تیراہ) کے لوگوں کے مفادات جڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے بتایا کہ گیارہ دسمبر کے جرگے کے بعد چوبیس دسمبر اور اکتیس دسمبر کو بھی یہ اجلاس ہوئے، فوج اس میں کہیں نظر نہیں آتی۔چوبیس افراد پر مشتمل جرگے کی موجودگی میں ریڈار پر فوج نظر نہیں آ رہی۔

وزیر اطلاعات کا بیان

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا، وفاقی حکومت یا اس کے تحت وہاں موجود فورسز تیراہ کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔

 عطاء تارڑ نے کہا، برٹش گزٹ میں لکھا ہے کہ تیراہ کے قبائل دیگر سے مختلف ہیں۔ 1899میں شائع ہونے والی کتاب میں لکھا ہے تیراہ کے یہ قبائل ہر سال سردیوں میں ہجرت کرتے ہیں۔

اختیار ولی خان کا بیان

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا،  یہ جاننا ضروری ہے رچائے گئے ڈرامے کے مقاصد کیا ہیں۔ چار ارب روپے سے پیسے نکالے جاتے ہیں اور (پی ٹی آئی کی)اسٹریٹ موومنٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔

 اختیار ولی نے الزام لگایا کہ تیراہ میں نقل مکانی کا یہ پراجیکٹ بنایا گیا مال بنانے کے لیے۔  آٹھ فروری کے احتجاج کے لیے تیراہ کے عوام کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم  سمیت  دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

  • 5 hours ago
وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

  • 4 hours ago
آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز

  • 4 hours ago
سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 hours ago
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا

  • 4 hours ago
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • 4 hours ago
 نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

 نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • 4 hours ago
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 hours ago
دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

  • 5 hours ago
پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

  • 18 hours ago
بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل

  • 5 hours ago
پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

  • 4 hours ago
Advertisement