Advertisement
پاکستان

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو قومی ترجیحات، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور جامع ترقی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 27th 2026, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے سرکردہ ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ، مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو قومی ترجیحات، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور جامع ترقی کے مقاصد کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم سے مصنوعی ذہانت کے سرکردہ ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عالمی اداروں اور تنظیموں بشمول بلیک راک، یونیورسٹی آف کیمبرج، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، ڈیلویٹ، اور دنیا کی معروف AI اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر رہنماء شامل تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل اور اقتصادی تبدیلی کو تیز تر کرنے کے لیے عالمی مہارت بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو قومی ترجیحات، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور جامع ترقی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نجی شعبے سے اشتراک پر بھرپور کام کر رہی ہیں۔وفد کے اراکین نے پاکستان کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کے لیے اب کوئی مستقبل کا تصور نہیں ہے بلکہ یہ حال کا سنہری موقع ہے اور حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم سے وفد کی ملاقات ڈیجیٹل تبدیلی، جدت طرازی کی ترقی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی عوامی پالیسی کے طویل المدتی وژن اور بین الاقوامی سوچ رکھنے والے ادارہ جاتی شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے پاکستان کی وسیع حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

ملاقات میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement