Advertisement
تجارت

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ہماری صنعتیں مقامی سطح پر زیادہ پیداوار کر رہی ہیں،مسٹر فا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 16th 2025, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا

لاہور:پاکستان انڈسٹریل ایکسپو (PIE 2025) کا نواں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا جو کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی یو اے ای – چائنا ٹائر اینڈ آٹو پارٹس ایکسپو کا تسلسل ہے۔ 

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا مقصد لاہور کو بین الاقوامی صنعتی تعاون کا نیا مرکز بنانا ہے، جبکہ آئندہ تقریبات سعودی عرب، کینیا اور جنوبی افریقہ میں بھی منعقد کی جائیں گی۔اس سال کی ایکسپو میں پاکستان اور چین کی 200 سے زائد معروف کمپنیاں شرکت کریں گی، جو اہم صنعتی شعبہ جات کی نمائندگی کریں گی جیسے کہ سی این سی مشینری، آٹو پارٹس، ہارڈویئر اور ٹولز، زرعی مشینری، اور صنعتی آلات و پرزہ جات۔ یہ وہ شعبے ہیں جنہیں ترقی کی بلند شرح، سرمایہ کاری، جدت اور سرحد پار تعاون کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

یہ اعلان منگل کے روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو (ایک معروف چینی ایونٹ کمپنی) کے سی ای او مسٹر فا وینیان نے کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی تنظیم کے مینیجنگ پارٹنر ارمغان مقیم، جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس، کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری نعیم اختر اور ایورسٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ذیشان ہاشمی موجود تھے۔

اس موقع پرمسٹر فا نے کہا کہ 2017 سے، پاکستان انڈسٹریل ایکسپو پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ہماری صنعتیں مقامی سطح پر زیادہ پیداوار کر رہی ہیں، درآمدات کم ہو رہی ہیں، اور نئی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایکسپو پاکستان–چین تعاون کو ٹیکنالوجی، مشینری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نمائشوں سے ہٹ کر، ہم براہ راست ملازمتیں بھی پیدا کر رہے ہیں، جیسا کہ ہماری "آئی لیش ویونگ" فیکٹری، جہاں اب 100 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں۔

مسٹر فا کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی انجینئرز کی تربیت جاری رکھے ہوئے ہے، اور ہماری شراکت داری ہر سطح پر مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم باہمی افہام و تفہیم، احترام اور تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔ ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے مینیجنگ پارٹنر ارمغان مقیم نے کہا کہ اس سال کی ایکسپو پہلے سے بڑی، بہتر، اور زیادہ مؤثر ہوگی۔ پاکستانی کمپنیاں چینی نمائش کنندگان سے براہ راست ملاقات کر سکیں گی، نئی ٹیکنالوجیز دریافت کریں گی، اور ایسے کاروباری تعلقات قائم کریں گی جو مقامی صنعتوں کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر عباس وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سرگودھا نے کہا کہ PIE 2025 صرف تجارت کا معاملہ نہیں، بلکہ علم اور جدت کا مرکز بھی ہے۔ یہ طلبہ، محققین، اور نوجوان کاروباری افراد کو متاثر کرے گا، کیونکہ یہ تعلیمی علم کو حقیقی صنعتی حلقوں سے جوڑتا ہے۔

ایورسٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ذیشان ہاشمی نے کہا پاکستان انڈسٹریل ایکسپو  صرف ایک نمائش نہیں بلکہ پاکستان اور چی  کے درمیان پائیدار صنعتی شراکت داری کی علامت ہے۔ ہمارا مقصد دونوں ممالک کی صنعتوں کو باہمی تعاون، عالمی مقابلہ بازی، اور مشترکہ ترقی کے لیے بااختیار بنانے کے لیے ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement