پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،رپورٹ


دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو "ہینڈ شیک" نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میچز میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے حکومت سے مشاورت متوقع ہے، اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز پر اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سلمان آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل



