دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
ایرانی صدرنے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی


دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوحہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان-ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور، اردن کے شاہ اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جن میں قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی توثیق
- 4 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 8 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- 8 گھنٹے قبل
پہچان پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو ٹول کٹس کی تقسیم
- 5 گھنٹے قبل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کا کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ نہ کیا تو ساری محنت ضائع ہو جائے گی: وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل