جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو ایک متفقہ دفاعی معاہدے کی اشد ضرورت ہے


جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو ایک متفقہ دفاعی معاہدے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں نے قطر کے سفارت خانے کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطری حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا جلد انعقاد خوش آئند ہے، اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے اتحاد کی بنیاد بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کو درپیش خطرات کے پیش نظر باہمی اتحاد، دفاعی تعاون اور اتفاق رائے ناگزیر ہوچکا ہے۔
اس موقع پر قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستانی قوم کی جانب سے ملنے والی حمایت اور یکجہتی لائق تحسین ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل



