Advertisement

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

ملیریا سے ماہ جنوری سے اب تک 24 لاکھ 16 ہزار427 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد ملیریا کا شکار ہوئے،صوبائی محکمہ صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 18th 2025, 11:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی  اضلاع میں، ڈینگی وائرس اور ملیریا کیسز تھمنے کا نام نہں لے رہے لیکن اس کے باوجود ان سے بچاؤ کے اقدامات دیکھنے میں نظرنہیں آرہے ۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتالوں، کلینکس اور نجی اسپتالوں یا گھروں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں لیکن ڈینگی اور ملیریا پرقابوپانے کے اقدامات دیکھنے میں نظر نہیں آرہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر اب تک  4  افراد انتقال کرگئے ہیں۔

لیاقت یونیورسٹی ڈائگنوسٹک ریسرچ لیبارٹری کے اعدادشمار کے مطابق صرف ماہ اکتوبر میں اب تک سندھ بھر میں  17364 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 7679   افراد کے ڈینگی کیسز مثبت نکلے جب کہ صرف حیدرآباد قاسم آباد لطیف آباد میں 6486  افراد کے ڈینگی کیسز مثبت آئے۔

محکمہ سندھ کا بیان 

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملیریا سے ماہ جنوری سے اب تک 24 لاکھ 16 ہزار427 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے  2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد ملیریا کا شکار ہوئے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صرف انسداد ملیریا پروگرام کے لیے ایک  ارب 21 کروڑ روپے بجٹ مختص کیے گئے ہیں لیکن لاکھوں کی تعداد میں ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے اس پروگرام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

Advertisement
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 5 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 9 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 4 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 10 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement