Advertisement
تفریح

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ  اداکار انتقال کر گئے

5 دہائیوں پر محیط کیر ئیر میں انہوں نے 350 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے مزاحیہ اور معاون کرداروں کے ذریعے سنیما میں ایک مضبوط شناخت قائم کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 20th 2025, 8:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے
سینیئر بالی وڈ  اداکار  انتقال کر گئے

ممبئی: سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ  اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی سنیما کے ورسٹائل اداکار شری گووردھن اسرانی طویل علالت کے بعد آج شام ممبئی میں چل بسے۔اداکار  کے بھتیجے نے ان  کی وفات کی تصدیق کی ہے ،5  دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

ان کا فلمی سفر 50  برس سے زائد رہا اور انہوں نے 350 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے مزاحیہ اور معاون کرداروں کے ذریعے بھارتی سنیما میں ایک مضبوط شناخت قائم کی۔

1970 کی دہائی  اسرانی کے کیریئر کا سنہری دور ثابت ہوئی، جب وہ سب سے زیادہ مقبول اور قابلِ اعتماد کریکٹر ایکٹرز میں شمار ہونے لگے۔ 

وہ 'میرے اپنے'، 'کوشش'، 'باورچی'، 'پریچے'، 'ابھی مان'، 'چپکے چپکے'، 'چھوٹی سی بات' اور 'رفو چکر' ، 'شعلے' جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔فلم شعلے میں جیل وارڈن کا ان کا کردار آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

اس کے علاوہ فلم دھمال، بھول بھلیا اور بنٹی اور ببلی 2 میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔،اسرانی نے اپنی کامک ٹائمنگ اور منفرد ڈائیلاگ ڈلیوری کے ذریعے خود کو ایک بے مثال فنکار کے طور پر منوایا۔

دوسری جانب اسرانی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
Advertisement