ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
امریکا کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں،ایران کی جوہری صنعت پہلے سے زیادہ مضبوط اورجدید ہو چکی ہے،آیت اللہ خامنہ ای


تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصبیات کو تباہ کرنا ٹرمپ کا محض ایک خواب کے علاوہ کچھ نہیں۔
ایرانی میڈیا رہورٹس کے مطابق سپریم خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی جوہری صنعت پہلے سے زیادہ مضبوط اورجدید ہو چکی ہے، دشمن کے ایسے دعوے ہماری کامیابیوں کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، ایران نے جوہری ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرلی ہے اورعالمی دباؤ کے باوجود اپنے منصوبوں پرعمل جاری رکھے گا۔
سربراہِ انقلابِ اسلامی نے کہا کہ ایران کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی، ٹرمپ جیسے افراد کے دعوے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ قوم کو مزید متحد کرتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے بیان کے بعد عوامی سطح پر جوہری سائنسدانوں اور ماہرین کی کارکردگی کو سراہنے کی مہم بھی شروع ہو گئی ہے جو ایران کی سائنسی ترقی پراعتماد کا مظہر ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری پروگرام اور مشرق وسطیٰ کے استحکام پر امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
خامنہ ای نے ایرانی نوجوانوں اور سائنسدانوں کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں سے ایرانی عوام میں فخر اور مسرت پیدا ہوئی ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے “تمغے جیتنے والوں نے خواہ وہ کھیلوں میں ہوں یا سائنسی میدانوں میں، لوگوں کے لیے خوشی کا باعث بنے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 2 گھنٹے قبل

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 4 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 2 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 2 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 4 گھنٹے قبل