کینیڈا کے سابق وزیراعظم اورکیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق ، ویڈیو وائرل
گلوکارہ کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے


کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔
Justin Trudeau and Katy Perry Make It Official, Step Out Hand-In Hand In Paris https://t.co/v9GXEYkVC5 pic.twitter.com/Mjrr24LKKj
— TMZ (@TMZ) October 26, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے لباس میں تھے اور دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شو سے باہر آئے جہاں فوٹوگرافرز نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی، تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ اس موقع پر کیٹی پیری کو ان کی ایک مداح نے گلاب بھی دیا اور انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی۔
قبل ازیں دونوں کے رومانوی تعلقات شہ سرخیوں میں رہے، تصاویر بھی سامنے آتی رہیں، جس میں انہیں رومانوی انداز میں دکھایا گیا تھا لیکن جوڑے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
کیٹی پیری کی رومانوی زندگی میڈیا سے کبھی چھپی نہیں رہی ہے، جس طرح جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تعلقات بالآخر سامنے آگئے، ماضی میں وہ اولینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہیں، جن کے ساتھ ان کی بیٹی ڈیزی ڈو بھی ہیں۔
کیٹی پیری دنیا کی مشہور پوپ گلوکارہ ہیں اور ان کے مقبول ترین گانے فائرورک، رور اور ڈاک ہارس ہیں، ایک دہائی سے زائد کیریئر میں ان کے گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے ہیں، جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 4 ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ سوفی گریگور سے علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی اور وہ کینیڈا کے وزیراعظم کے منصب سے الگ ہوگئے تھے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 hours ago





