ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: 2028 کے امریکی انتخابات میں نائب صدر کے طور پر حصہ نہیں لوں گا
ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ وہ نائب صدر کے طور پر الیکشن میں حصہ لے کر ایک اضافی مدت کے لیے صدارت حاصل کرنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔


امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 کے امریکی انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار کے طور پر حصہ نہیں لیں گے۔
ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ وہ نائب صدر کے طور پر الیکشن میں حصہ لے کر ایک اضافی مدت کے لیے صدارت حاصل کرنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ نے طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا“مجھے اس کی اجازت ہوگی، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ میرے خیال میں یہ ایک چال ہوگی، اور عوام کو یہ پسند نہیں آئے گا۔ یہ درست طریقہ نہیں ہوگا۔”
یہ بیان ان اشاروں کے بعد سامنے آیا ہے جو ٹرمپ نے حالیہ عوامی تقاریر میں دیے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں “Trump 2028” کے نعرے والے کیپس بھی دیکھی گئی ہیں۔
امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے مطابق، کوئی بھی شخص تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
کچھ مبصرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگر ٹرمپ نائب صدر کے طور پر منتخب ہوں اور صدر بعد میں استعفیٰ دے دیں تو وہ دوبارہ صدارت حاصل کر سکتے ہیں، تاہم قانونی ماہرین کے مطابق یہ آئینی طور پر ممکن نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا“میں ایسا کرنا پسند کروں گا، میرے پاس اب تک کے بہترین اعداد و شمار ہیں۔”
جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ تیسری مدت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کر رہے ہیں، تو ٹرمپ نے قدرے مبہم انداز میں جواب دیا “کیا میں اسے مسترد کر رہا ہوں؟ میرا مطلب ہے، یہ تو آپ کو بتانا ہوگا۔”
نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ دونوں “بہترین افراد ہیں، اور اگر وہ ایک ٹیم بنائیں تو وہ ناقابلِ شکست ہوں گے۔”
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago







