راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے


راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی ہے۔
ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو آج 32 ہو گئے ہیں۔
ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں جس میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔
60 لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی جس میں 1 لاکھ 71 ہزار 838 مقامات پر سرویلنس، 76 ہزار 598 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 777 لاروا تلف کیے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 662 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 1 ہزار 856 عمارتیں سیل کر دی گئیں جبکہ 3 ہزار 620 چالان، لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز میں 18 دیہی اور 12 شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس وقت مختلف اسپتالوں میں 62 مریض زیرِ علاج ہیں۔ بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ ٹیموں نے 41 ہزار 776 مقامات کا معائنہ کیا اور 4 کمرشل سائٹس اور 278 گھروں میں مثبت لاروا کی نشاندہی کی

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago






