Advertisement

راولپنڈی : ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 28th 2025, 1:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی : ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی ہے۔

ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو آج 32 ہو گئے ہیں۔

ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 764  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں جس میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔

60 لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی جس میں 1 لاکھ 71 ہزار 838 مقامات پر سرویلنس، 76 ہزار 598 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 777 لاروا تلف کیے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 662 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 1 ہزار 856 عمارتیں سیل کر دی گئیں جبکہ 3 ہزار 620 چالان، لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

اسی طرح  اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز میں 18 دیہی اور 12 شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وقت مختلف اسپتالوں میں 62 مریض زیرِ علاج ہیں۔ بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ ٹیموں نے 41 ہزار 776 مقامات کا معائنہ کیا اور 4 کمرشل سائٹس اور 278 گھروں میں مثبت لاروا کی نشاندہی کی

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 11 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 12 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 12 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 8 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 17 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
Advertisement