وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج
مختلف سیکٹرز میں 1399 جگہوں پر اسپرے اور 914 مقامات پر فوگنگ کی گئی، سرویلینس کے دوران 213 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا،محکمہ صحت


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف اسپتالوں میں اس وقت 64 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 20 اور شہری علاقوں سے 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ایک روز کے دوران 34 ہزار 556 مقامات کی چیکنگ بھی مکمل کی گئی۔ مختلف سیکٹرز میں 1399 جگہوں پر اسپرے اور 914 مقامات پر فوگنگ کی گئی، سرویلینس کے دوران 213 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔
اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیمیں ہاٹ اسپاٹس پر روزانہ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل،سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل








