Advertisement
پاکستان

محسن نقوی کا اسلام آباد میں ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تعمیر ہاسٹل کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ماڈل جیل میں دو حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 13th 2026, 9:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی کا اسلام آباد میں ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تعمیر ہاسٹل کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابقوزیر داخلہ نے ماڈل جیل کی بیرکس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد جیل کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا تاہم کئی برسوں تک تعطل کا شکار رہا۔

تاہم اب منصوبے کے فیز ون کا 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ دو ماہ میں اسے فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ماڈل جیل میں دو حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیش نظر نہایت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اے ایس پیز کے لیے تعمیر ہونے والے ہاسٹل کے ماڈل روم کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 11 hours ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 8 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 9 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 8 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
Advertisement