بنوں خودکش حملے کا تعلق بھی افغانستان سے نکلا،خارجی گروہ نے ذمہ داری قبول کر لی
شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ اکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں،ذرائع


راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میںآج پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کا تعلق بھی افغانستان سے نکلا، حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نےقبول کرلی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارجی دہشتگردوں کے گروہ "اتحاد المجاہدین" کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے دیگر دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گل بہادر گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 مارچ 2025 کو رمضان کے روزے کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، ایک سال پہلے والے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان سے ہوئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع گل بہادر گروپ کی تخریبی سرگرمیوں کے متعلق مزید بتا رہے ہیں کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں فتنہ الخوارج نے حملہ کیا تھا، اس حملے میں میجر عدنان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میر علی سمیت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نے قبول کی، ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سے کی گئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر سمیت فتنہ الخوارج کے مرکزی سرغنے افغانستان میں موجود ہیں، دہشت گردوں کی موجودگی افغان سرزمین کے دہشتگردی کیلئے استعمال کا ثبوت ہے، دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ اکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ آج بنوں میںہونے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 11 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 6 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 37 minutes ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 6 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 5 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

