تھائی لینڈ: نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک،ماہرین شدید تشویش کا شکار
ابتدائی جانچ میں خون کے نمونوں میں متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے، نیز بعض جانوروں میں سانس کے نظام کو متاثر کرنے والا بیکٹیریا بھی پایا گیا،حکام


بنکاک :تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ مائی میں واقع ایک نجی وائلڈ لائف پارک میں سنگین متعدی بیماری پھیلنے کے نتیجے میں کم از کم 72 چیتے ہلاک ہو گئے ہیں، جس نے ماہرین اور جانوروں کے حقوق کے گروپوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشہور نجی پارک ٹائیگر کنگڈم میں پیش آیا، جہاں صوبائی محکمہ لائیو اسٹاک نے ابتدائی جانچ میں جانوروں کے خون کے نمونوں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کی نشاندہی کی ہے، نیز بعض جانوروں میں سانس کے نظام کو متاثر کرنے والا بیکٹیریا بھی پایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ چیتوں میں بیماری کی علامات جلد پہچاننا دشوار ہوتا ہے، کیونکہ یہ جانور کمزوری یا تکلیف ظاہر نہیں کرتے۔ جب عملے کو بیماری کا ادراک ہوا، تو تب تک انفیکشن بہت تیزی سے پھیل چکا تھا اور کئی چیتے جان کی بازی ہار چکے تھے۔
دوسری جانب جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پیٹا ایشیا نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیتے اسی تکلیف دہ ماحول میں ہلاک ہوئے جن میں انہیں رکھا گیا تھا — خوف، قید اور ذہنی دباؤ کی حالت میں۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی وائلڈ لائف پارکس میں عالمی معیار کے مطابق فلاحی اور صحتیاتی ضوابط سختی سے نافذ کیے جائیں۔
جبکہ اس حوالے سے تھائی لینڈ کے قومی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ذمہ داری کا تعین کر کے ضروری قانونی و انتظامی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago







