Advertisement
تفریح

ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

انہوں نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اداکاری کے شعبے میں خدمات پران کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 13th 2026, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

لاہور:مقبول ڈرامہ سریل ’وارث‘ میں مولا داد کاکردار نبھانے والے فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔

شجاعت ہاشمی کے اہلخانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے  جامعہ نعیمیہ میں ادا کی جائے گی۔

اداکار شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’کہر‘ سے کیا،ان کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری 1975 میں ریلیز ہوئی۔ 1979 کی فلم خاک اور خون میں شجاعت ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

فلم وڈا خان اور دو ضدی میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

اداکار شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں،تاہم ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا تھا۔

شجاعت ہاشمی نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،جبکہ اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 16 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 21 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
Advertisement