Advertisement

اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے

امریکہ اب آپ کی مدد کے لیے وہاں نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے لیے وہاں نہیں تھے،ایران بنیادی طور پر تباہ ہوچکا ہے،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں مدد نہ کرنے والے یورپی ممالک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ملکوں کو سیکھنا پڑے گا کہ اپنی خاطر لڑائی کیسے لڑی جاتی ہے، امریکہ اب آپ کی مدد کو نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں لکھا کہ وہ تمام ممالک جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، جیسا کہ  برطانیہ جس نے ایران کی قیادت کے خاتمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا، ان کے لیے میری ایک تجویز ہے کہ وہ امریکا سے آئل خرید لیں ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔

ٹروتھ سوشل کی ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے فرانس کے خلاف بھی اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے اسرائیل کے لیے عسکری سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔

علاوہ ازاں ٹرمپ نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت میں کردار ادا نہ کرنے پر بھی فرانس سے شکوہ کیا اور لکھا کہ فرانس بہت غیر مدد گار رہا، امریکہ یہ بات یاد رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب آپ کی مدد کے لیے وہاں نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے لیے وہاں نہیں تھے۔ ایران بنیادی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ مشکل حصہ ہو گیا ہے۔ جائیں، خود اپنا تیل لے لیں۔ 

امریکی صدر کی پوسٹ میں مزید کہا گیا ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، یہ مشکل کام اب ختم ہو گیا ہے، پوسٹ کا اختتام انہوں نے کہا کہ ’جا کر اپنا تیل خود لے آئیں!‘۔ 

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
Advertisement