یہ جدید طریقہ خاص طور پر زیادہ خطرے والے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، بشمول وہ لوگ جو دل کے امراض میں مبتلا ہیں،ڈاکٹر کامران


لاہور: نیشنل ہسپتال میں ریزوم تھراپی کا کامیابی سے آپریشن انجام دیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر کامران زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں مردوں کی صحت میں ایک اہم کامیابی کا اعلان کرنے پر فخر ہے کہ نیشنل ہسپتال اور میڈیکل سنٹر میں ریزوم واٹر ویپر تھراپی کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے، جس سے دل کے مریض کو بھی بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلیزیا(بی پی ایچ) کی علامات سے نمایاں ریلیف ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ Rezum ایک انقلابی، کم سے کم تکلیف دہ علاج ہے جو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کو کم کرنے کے لیے قدرتی بھاپ کا استعمال کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جدید طریقہ خاص طور پر زیادہ خطرے والے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، بشمول وہ لوگ جو دل کے امراض میں مبتلا ہیں، کیونکہ اس کے لیے کم سے کم اینستھیزیا کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تیزی سے صحت یاب ہونے پر اطمینانی کا اظہار کرتا ہے۔
ڈاکٹر کامران زیدی نے بتایا کہ ہمارے مریض نے بہترین صحتیابی کا تجربہ کیا اور اس طریقہ کار کی حفاظت اور افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے فوری طور ڈسچارج کردیا جاتا ہے، نیشنل ہسپتال میں کامیاب طریقہ علاج پر ڈاکٹر کامران زیدی اور دیگر ڈاکٹرز نے کیک بھی کاٹا ۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 21 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل






