Advertisement

 مذاکرات میں اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایرانی نائب صدر

مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، جنگ میں شامل ایرانی جنگجوؤں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کےحامی ہیں،ایران

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 11th 2026, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مذاکرات میں اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایرانی نائب صدر

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات میں ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو ہماری طرف سے کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکی مذاکرات میں ایرانی اسپیکر باقر غالب کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے تھے، آج ہم مذاکراتی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جنگ میں شامل ایرانی جنگجوؤں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کےحامی ہیں۔

ایرانی میڈ یا کےمطابق نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام آباد میں امریکا فرسٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو دونوں فریقوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے۔ اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ہم لازماً پہلے سے بھی زیادہ بھرپور طریقے سے اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں امریکا و ایران کے مابین امن مذاکرات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہے ہیں جس میں شرکت کیلئے ایرانی و امریکی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 42 منٹ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement