Advertisement

بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے،ہم نےسفارتکاری کا راستہ بند نہیں،ایران

ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے ، ترجمان اسماعیل بقائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 12th 2026, 2:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے،ہم نےسفارتکاری کا راستہ بند نہیں،ایران

تہران : ایرانی وزات خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں متعدد نکات پر اتفاق ہو چکا تھا تا ہم کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، ان کا کہناتھا کہ ہم نے سفارتکاری کا راستہ بند نہیں کیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمے پر پر بحث ہوئی۔ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نےمزید کہا کہ ہم بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔ سفارتکاری کا راستہ بند نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے اور  ایران کے حقوق کو تسلیم کرے ، ایران، پاکستان اور دوسرے دوستوں کے درمیان مشاورت جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے ہماری شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا ، ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح طورپر گارنٹی چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
Advertisement