مصر ی ٹیم کی جانب سے محمد صلاح، مصطفیٰ زیکو اور محمود حسن ٹریزیگئے نے ایک، ایک گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ مصر کی ٹیم اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے


وینکوور :مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر 92 سال بعد ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
اس شاندار فتح میں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے مرکزی کردار ادا کیا جن کی عمدہ کارکردگی نے ٹیم کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وینکوور میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں مصر نےایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی۔کھیل کے15ویں منٹ میں فن سُرمن نے گول کرکے کیویز کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تین گول داغے۔
مصر ی ٹیم کی جانب سے محمد صلاح، مصطفیٰ زیکو اور محمود حسن ٹریزیگئے نے ایک، ایک گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ مصر کی ٹیم اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
میچ کے اختتام پر مصری شائقین نے بھرپور جشن منایا اور ٹیم کی تاریخی کامیابی کو یادگار قرار دیا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago




