الرجی، اینٹی بائیوٹک، معدے اور خون کی کمی کی ادویات سمیت متعدد مصنوعات کے مخصوص بیچز پر پابندی، محکمہ صحت کا فوری کریک ڈاؤن کا حکم


زوا لقرنین رانا سے
لاہور: پنجاب میں جعلی، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ادویات کے خلاف کارروائی کے دوران 12 ادویات اور طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کو ناقص قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے استعمال، فروخت اور تقسیم پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق الرجی کے علاج میں استعمال ہونے والی پانچ مختلف کمپنیوں کی ادویات ڈرگ ٹیسٹنگ کے دوران غیر معیاری قرار پائی ہیں، جبکہ معروف اینٹی بائیوٹک ایزومیکس (Azomax) کے مخصوص بیچز جعلی ثابت ہونے پر انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے واپس طلب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسی طرح معدے کے امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا زوپینٹ (Zopent) بھی جعلی قرار دی گئی ہے، جبکہ خون کی کمی کے مریضوں کو لگایا جانے والا ایک انجیکشن بھی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہومیوپیتھک گولیوں بیلا (Bella) اور ڈونا (Donna) میں ممنوعہ اسٹیرائیڈز کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ جلد کو گورا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ڈرموٹین (Dermotin) فیس وائٹننگ کریم میں بھی ملاوٹ ثابت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے متعلقہ تمام ادویات اور طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کے ڈاکٹروں، طبی ماہرین، فارماسسٹ، میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
حکام نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، تمام ممنوعہ بیچز کو مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو مضر صحت ادویات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 8 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 4 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 6 hours ago






