11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، صنعتی تعاون کو نئی تقویت
دو روزہ نمائش میں 350 سے زائد ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت، لاکھوں روپے مالیت کے متعدد بزنس ٹو بزنس (B2B) معاہدے طے


لاہور: رنگ سازی، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی پاکستان کی سب سے بڑی اور ممتاز نمائش 11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 اتوار کے روز لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
اس نمائش کا انعقاد ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل نے رین بو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا۔
نمائش میں چین، ترکیہ، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کی کمپنیوں سمیت 350 سے زائد ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان نے ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کے لیے جدید ترین مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور جدید حل پیش کیے۔
اس موقع پر لاکھوں روپے مالیت کے متعدد بزنس ٹو بزنس (B2B) معاہدے بھی طے پائے۔
نمائش میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے ہزاروں کاروباری شخصیات، صنعت کار، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، محققین، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
نمائش کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والی ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو (DTPIE) نے شرکاء کو ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ، اسکرین پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ، فنشنگ ٹیکنالوجیز اور صنعتی آٹومیشن میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
نمائش میں ٹیکسٹائل کیمیکلز، ڈائز اور انٹرمیڈیٹس، پگمنٹس، پرنٹنگ ٹیکنالوجیز، پینٹس اینڈ کوٹنگز، فارماسیوٹیکلز، فوڈ کیمیکلز، ایگرو کیمیکلز، کھادیں، پیٹروکیمیکلز، ڈٹرجنٹس، لیدر کیمیکلز، واٹر ٹریٹمنٹ، اسپیشلٹی کیمیکلز، لیبارٹری آلات، صنعتی مشینری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز سمیت متعدد شعبوں کی نمائندگی کی گئی۔
ایونٹ کے منتظم راشد الحق نے کہا کہ 11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو کا مقصد صنعتی شعبے سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور مینوفیکچرنگ و صنعتی ترقی کے مستقبل کو تشکیل دینے والی جدید ترین اختراعات کو اجاگر کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش پاکستان کے صنعتی شعبے کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا واضح مظہر ہے اور اس نے مقامی و عالمی کمپنیوں کو نئی مصنوعات متعارف کرانے، کاروباری روابط کو وسعت دینے اور ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 days ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 3 days ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 2 days ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 days ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 3 days ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 3 days ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- a day ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 2 days ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 2 days ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- a day ago





