الحمرا میں پہلے ہی شو میں ہاؤس فل، 70 کی دہائی کی زندگی اور خاندانی رشتوں کی خوبصورت عکاسی


عبدالسلام علی سے
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز ہوگیا، حکومت پنجاب کی جانب سے فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے الحمرا میں ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے فیملیز کی بڑی تعداد امڈ آئی۔
ڈرامے کے پہلے ہی شو میں ہاؤس فل رہا اور عوام نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دورانِ پیشکش ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ میں 70 کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں، خاندانی اقدار اور گھریلو ماحول کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔
ڈرامے کے ذریعے شائقین کو ماضی کے معاشرتی ماحول اور اس دور کے خاندانی تعلقات کی جھلک دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے بھی سراہا گیا۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن عوام کو معیاری، شائستہ اور بامقصد تفریح فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد لاہوریوں کو شائستہ اور بامقصد فیملی تھیٹر دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ کی نمایاں کاسٹ میں اداکار اشرف خان، ہنی البیلا، قیصر پیا، عثمان راج اور شیزہ بٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ڈرامہ سید انجم نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات وسیم عباس نے دی ہیں۔ ڈرامے میں مزاح، گھریلو زندگی اور معاشرتی اقدار کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ مختلف عمر کے افراد اسے اپنے خاندان کے ساتھ دیکھ سکیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل



