Advertisement
تفریح

بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو 'کون ہونار کروڑپتی' (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 12th 2026, 2:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت  24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر  جلوہ گر ہوں گی

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو 'کون ہونار کروڑپتی' (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی۔

یہ شو امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے مقبول کوئز شو 'کون بنے گا کروڑپتی' کا مراٹھی ورژن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز اس کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری انداز کی نتھ بھی  پہنی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے مراٹھی زبان میں شو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو پہلے کبھی نہیں ہوا، وہ اب ہونے والا ہے،  پورے مہاراشٹرا کے گھروں میں گفتگو کا نیا سلسلہ شروع ہوگا کیونکہ اب، کھیل بدلنے والا ہے ، میں آپ کے لیے ’کون ہونار کروڑپتی‘  لے کر آ رہی ہوں اور یہ جلد آ رہا ہے۔

اس کے علاوہ مادھوری نے یہ پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں اس سفر کا آغاز کرنے اور آپ کے لیے ایک ایسا گیم شو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں جو ہمیشہ علم، خوابوں اور امکانات کے گرد گھومتا رہا ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 hours ago
Advertisement