Advertisement

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

چھ مزید افراد زیرحراست، پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Sep 28th 2026, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کرلیا جبکہ شاہدرہ پولیس نے مزید چھ افراد کو حراست میں لے کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے چھ افراد مرکزی ملزمان کے قریبی دوست ہیں اور مبینہ طور پر واقعے میں ملوث افراد سے رابطے میں رہے ہیں۔ پولیس ان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے کندھے اور گھٹنے پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے گئے، جبکہ مخصوص جسمانی حصوں پر موجود نشانات کو مبینہ زیادتی سے مطابقت رکھنے والا قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون، گرفتار اور زیرحراست افراد کے بیانات، میڈیکل رپورٹ، موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کیا جاسکے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون چند روز قبل لاہور پہنچی تھی۔ خاتون نے بیان دیا کہ 25 ستمبر کی رات دو نامعلوم لڑکیاں اسے ایک کیفے میں لے گئیں، جہاں تین دیگر افراد پہلے سے موجود تھے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ کیفے میں اسے نشہ آور چیز پلائی گئی، جس کے بعد کئی افراد نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے مطابق واقعے کے بعد اسے ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ دیا گیا جبکہ مبینہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی ٹریول ہسٹری اور بعض بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے۔ لاہور میں اس کے متعدد افراد سے رابطوں کا ریکارڈ بھی ملا ہے، جس کی بنیاد پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
Advertisement