پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا


اسلام آباد : پاکستان اور مالدیپ نے آئندہ دو سال میں دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔
بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ تاریخی روابط پر مبنی مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مالدیپ کے صدر کا دورہ ان تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط بناتے ہوئے نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سٹرٹیجک دفاعی تعاون اور مختلف شعبوں میں مالدیپ کے شہریوں کی تربیت کیلئے پاکستان کی معاونت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مالدیپ کے صدر کے ساتھ مل کر بروقت فیصلوں اور تیز رفتار عملدرآمد کے ذریعے ان مفاہمتی یادداشتوں کو عملی شکل دیں گے۔

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- ایک دن قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 26 منٹ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 34 منٹ قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- ایک دن قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 2 دن قبل

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 14 گھنٹے قبل





