Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 منٹ قبل پر نومبر 8 2026، 7:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

 مسقط میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 میچ کے آغاز سے بھارتی بیٹر  پاکستانی بولنگ کے آگے رنز کا انبار کھڑا  کرنے میں  ناکام رہے ، بھارت کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ تین اوورز میں 208 ر نز   بناکر  ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کے علی رضا نے 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نقاب شفیق نے 42 رنز کے عوض 3 اور  رضوان اللہ نے بھی 24 رنز دیکر تین کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

 بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کے حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی، حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے منال چوہان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 22 منٹ قبل
Advertisement