Advertisement
پاکستان

4 اہم شخصیات کے جانے بعد نواز شریف کوئی اہم فیصلہ کریں گے، طاہر ملک

لاہور :جی این این کے پروگرام "خبر ہے " کے تجزیہ نگار اور سینئر صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی 4 اہم شخصیات کے جانے بعد کوئی اہم فیصلہ کریں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 12th 2021, 5:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
4 اہم شخصیات کے جانے بعد نواز شریف کوئی اہم فیصلہ کریں گے، طاہر ملک

 

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگلے انتخابات 2023 سے قبل ہو جائیں گے۔جو سوچ وہاں چل رہی ہے اس کے مطابق اگلے دو سال سے پہلے ہی الیکشن ہو جائیں گے۔

 

نواز شریف کو 4 اہم شخصیات کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے،آپ جس کو اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں اس میں آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،چئیرمین نیب اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں،اس وقت تک یہ چاروں لوگ ریٹائر ہو چکے ہوں گے۔نوازشریف کا پلان یہ ہے کہ سال ڈیڑھ ایسے ہی گزر جائے گا،عدالتوں میں اپیل کریں گے، لڑیں گے لیکن لندن سے نہیں نکلیں گے۔

<p

class="MsoNormal" style="text-align: right;" align="right"> 

ان چار اہم شخصیات کے متبادل جو بھی اسٹیبلشمنٹ ہوگی پھر اس کو دیکھ کر نوازشریف فیصلہ کریں گے۔

Advertisement