اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔اجلاس میں 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس اور چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں برآمدی شعبے اور کراچی کے صنعتی صارفین کیلئے اڑسٹھ ارب روپے کے پیکیج کی تجویز وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔ پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔کابینہ انڈس واٹر کمشنرکے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد رکن کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی ، کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 21 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 20 گھنٹے قبل








