Advertisement

طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

کابل: طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے امریکی حملوں کی مزمت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 30th 2021, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دی جاتی۔ چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل پر امریکی فضائی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ کابل حملے میں شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے لیکن اگر امریکہ کو کوئی خطرہ تھا تو وہ ہمیں اطلاع دیتے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ایئرپورٹ کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی تھی۔ امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی تصدیق کی تھی اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیے گئے۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
Advertisement