ٹوکیو: چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات جاری ہیں جس کے تحت 6 سے 7 سال کے طالبعلموں کے تحریری امتحان لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6 سے7سال کےطالبعلم کےامتحان پر پابندی کا مقصد انہیں غیر ضروری دباؤ سے آزاد کرنا ہے،کیونکہ مستقل امتحانات طلبہ پر بہت زیادہ بوجھ اور دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔چینی وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق جونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم، موک امتحانات کی اجازت ہوگی جبکہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان، صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔
چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پروالدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے جس میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ بچوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ دوسر ی جانب یہ بھی سوال اٹھایا گیا کہ سکول بغیر امتحانات کی صلاحیتوں کی جانچ اور پیمائش کیسے کریں گے۔یہ اعلان چین کے تعلیمی شعبے میں وسیع اصلاحات کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ جولائی میں چین میں تمام نجی ٹیوٹرنگ فرم کو نان پرافٹ ہونے کا حکم دیا گیا تھاجبکہ بیجنگ میں گزشتہ ہفتے اعلیٰ صلاحیتوں کے اساتذہ کے ایک ہی جگہ ارتکاز کو روکنے کیلئے اسکول اساتذہ کو ہر 6 سال میں ذمہ داریاں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رواں سال کےآغاز میں چین میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئرہائی اسکول کےطلبا کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیئے جانے پر بھی پابندی نافذ کی گئی تھی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل




