Advertisement

پینٹاگون 24 گھنٹے پہلے کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملے سے آگاہ تھی، امریکی میگزین

واشنگٹن : امریکی میگزین کے مطابق پینٹاگون کی اعلیٰ قیادت 24 گھنٹے پہلے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے سے آگاہ تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 31st 2021, 3:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پینٹاگون 24 گھنٹے پہلے کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملے سے آگاہ تھی، امریکی میگزین

امریکی میگزین کے مطابق   بدھ کے دن پینٹاگون میں صبح 8 بجے جب کابل میں ساڑھے 4 کا وقت تھا اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا تھا۔وزیر دفاع نے دنیا بھر میں تعینات امریکی کمانڈرز کو بڑے جانی نقصان والے ایونٹ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

جنرل مارک ملی نے  دوران اجلاس انٹیلی جنس شیئر کی اور بتایا داعش پیچیدہ حملے کی تیاری کر رہی ہے،کابل سے اجلاس میں شریک کمانڈروں نے بتایا ایئرپورٹ کا ' ایبے گیٹ' خطرناک  ترین مقام ہے، کابل میں موجود امریکی کمانڈروں نے ایبے گیٹ کو محفوظ بنانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

 

 امریکی میگزین کے مطابق  اگلے دن کابل کے وقت دوپہر ساڑھے 12 بجے کمانڈروں کا دوبارہ فون پر رابطہ ہوا، کمانڈروں نے اس رابطے میں پلان کے برعکس  ایبے گیٹ کو زیادہ وقت تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا، شام 6 بجے امریکی فوجی شہریوں کے کاغذات دیکھ رہے تھے جب خودکش بمبار نے دھماکہ کیا۔

Advertisement
Advertisement