طالبان نے جامعات میں طلبہ اور طالبات کی مخلوط کلاسوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔


افغانستان کی ہائرایجوکیشن کے وزیر عبدالباقی حقانی کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق یونیورسٹیوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے کلاسز الگ الگ ہوں گی۔
افغان نجی چینل کے مطابق طالبان رہنما عبدالباقی حقانی نے کابل میں ایک تقریب کے دوران یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے نظام میں لڑکیوں کو پڑھنے کا حق دیا جائے گا لیکن اب ایسا نہیں ہوسکتا کہ لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی کلاس میں بیٹھ کر پڑھیں۔
عبدالباقی حقانی کا کابل میں میں کہنا تھا کہ لڑکیوں کے پڑھنے کے لیے ایک محفوظ ماحول بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے شرعی قوانین کے تحت پڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں گے اور اس سلسلے میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔
عبدالباقی حقانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے اسلامی نصاب پر کام کررہے ہیں جو جدید دینا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔
طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عنقریب کھل جائیں گے اور سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو ان کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
اس موقع پر افغانستان کی نجی جامعات کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں ہمارے بہت سے مسائل کو زیرغور لانا ضروری ہے۔
ایسوسی ایشن کے ایک رکن طارق کمال کا کہنا ہے کہ ہمارا سب بڑا مسئلہ حکومت کی طرف سے قوانین بناتے وقت ہمیں اعتماد میں نہ لینے کا ہے لہٰذا آئندہ کے لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہمارے تحفظات کو سنا جائے۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 hours ago





