جی این این سوشل

علاقائی

شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور:شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 18 سالہ محسن نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  شاہدرہ واپڈا کی نااہلی   ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، شاہدرہ فضل پارک بجلی کے پول سے نوجوان کو کرنٹ لگا۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ  ہم نے متعدد بار جیاموسٰی سب ڈویژن میں درخواستیں دی ہیں لیکن واپڈا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فیملی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر واپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll