لیہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کردیا، جن کے پاس روزگار تھا ان سے بھی چھین لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے، جیالو جاگ جاؤہمیں اس ملک کو بچانا ہے، ہم نے اس سلیکٹڈ کو ملک سے نکالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کسانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہورہا ہے،آج چینی ،چاول اور گندم امپورٹ کی جارہی ہے، ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے،کبھی بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،
انہوں نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پنجاب کو عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا، پنجاب کےعوام کےساتھ تاریخی ظلم ہورہاہے، پنجاب کےعوام تاریخی مہنگائی،بےروزگاری کاسامناکررہےہیں، جیالےپنجاب کےعوام کولاوارث نہیں چھوڑسکتے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے،ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، بنی گالاوالوں کے ساتھ ہمارے کچھ دوستوں کو بھی تکلیف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب کے منشور پر مل کر عمل کریں گے،پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے،پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، جب جیالوں کادورہوگاتووہ کسانوں کادور ہوگا.

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 8 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 9 hours ago

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 14 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 9 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 13 hours ago

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 13 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 9 hours ago

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 9 hours ago

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 13 hours ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 13 hours ago

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 11 hours ago