اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16مریض انتقال کرگئے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 160کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 16 مریض چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار617ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ 72 ہزار 334 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 819 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار208 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 220ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار292افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 ہزار 43ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2036افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 988 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 485،جبکہ اموات کی تعداد 492تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 951افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 828ہوچکی ہے جبکہ288 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں1384 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 313 افراد ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 87لاکھ18ہزار555ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل


