Advertisement
پاکستان

کراچی کے مصوروں کا پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت

کراچی : کراچی کے مصوروں نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کو خراج عقیدت پیس کرتے ہوئے حسن اسکوائر برج کی دیوار پرقومی ہیرو کی دلکش تصویر بنادی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 24th 2021, 10:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے مصوروں نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منفرد اقدام،  قوم کے سپوت کو سلام پیش کرنے کے لیے مصوروں نے حسن اسکوائر کی ایک دیوار پر ٹرک آرٹ اور فائن آرٹ کے فیوژن سے منفرد شاہکار تخلیق کردیا۔

رنگوں سے مزین یہ دلکش تصویر محمد علی سدپارہ کا پہاڑوں سے عشق نمایاں کررہی ہے۔تصویر بنانے والے مصور نے آرٹ کے ذریعے قوم کے ہیرو سے محبت کا اظہار کیا۔کراچی کے مصوروں نے یہ کام  کے ایم سی کی اجازت اور بغیر کسی مدد کے سرانجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ   پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے غیر ملکی ساتھی  5  فروری کو "کےٹو " سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہوگئے تھے،جس کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا  لیکن کامیابی نہ مل سکی اور 18 فروری  کو  حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا  تھا کہ پاکستان کے مشہور کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم اب زندہ نہیں ہے۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 10 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 11 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 13 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
Advertisement