کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست دےد ی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے پانچویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور کرس لائن نے کیا تو محض 6 کے مجموعی اسکور پر کر س لائن 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے،دوسری وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور جیمز ونس نے 82 رنز جوڑے، محمد رضوان 3چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا سکے جبکہ جیمز ونس 84 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 9چوکے اور 3چھکے بھی لگائے،صہیب مقصود36 رنز بناسکے۔ روسو نے 14 اور خوشدل شاہ نے 6رنز بنائے۔اس طرح مقررہ 20اوورز کے اختتام پر پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ملتان سلطانزکی جانب سے ثاقب محمود نے 2،جبکہ محمد عمران اور محمد عرفان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعقب میں امام الحق اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 57 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔دونوں نے بالترتیب 48 اور 37 رنز بنائے جبکہ ٹام کولہر 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،رتھردفورڈ نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ شعیب ملک 11 اور حیدرعلی 8گیندوں میں 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 1اوور قبل ہی4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کر لیا۔ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2اور عثمان قادر نے 1وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سپر لیگ 6میں اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری اصلاحاتی ویژن کا حصہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
- 19 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے،شیخ وقاص اکرام کا ردعمل
- 16 گھنٹے قبل

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت
- 21 گھنٹے قبل

تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ
- 21 گھنٹے قبل

لاہور:پولیو وائرس کاخطرہ بدستور موجود،سیوریج سسٹم میں وائرس کی تصدیق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان یمن کے مسئلے کی بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے ،دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا،امریکہ کی دھمکی
- 18 گھنٹے قبل

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سےایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
- 17 گھنٹے قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

سابق ایئر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ امریکا میں جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)
