اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، میرا دورہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم نےوزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
بعدا زاں وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سری لنکا کے ساتھ کافی اچھی یادیں ہیں،سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو اپنی آنکھوں کے سامنے ابھرتے ہوئے دیکھا،میرا دورہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہے،پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے،پاکستان اور سری لنکا دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانیں قربان کیں جبکہ سری لنکا بھی پچھلے 30سال سے دہشت گردی کیخلاف لڑرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے بعد آج کل سب سے بڑا مسئلہ کورونا وائرس کا ہے،کورونا وائرس سے غریب ممالک کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، ہم نے اس پر بھی بات کی کہ دونوں ملک مل کرکورونا سے لڑیں،کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈویلپڈ ممالک کو غریب ملکوں کی مدد کرنی چاہیے،میں میڈیا کے سامنے بھی سری لنکن وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک سے سری لنکن کو خطے میں آسان رسائی حاصل ہو گی ،خواہش ہے سری لنکا بھی سی پیک سے فائدہ حاصل کرے۔
دوسری جانب سری لنکن وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،آزادانہ تجارتی فریم ورک کوحتمی شکل دینےپر بھی اتفاق ہوا۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 15 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 13 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل








