Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان

اسلام آباد: این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 26th 2021, 2:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سلطان راجہ  کی سربراہی میں فل بنچ نے   این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں  سماعت  ہوئی  ۔الیکشن کمیشن   نے فیصلہ سنا دیا ،   فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے  این 75ڈسکہ  میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دیتے ہوئے  18 مارچ کو دوبارہ الیکشن  کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

مسلم لیگ ن نے این اے 75 میں ری پولنگ جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتیجہ جاری کرنے کی استدعا کی تھی ۔  اس سے قبل سماعت میں ن  لیگ کی امیدوار نے بیان حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پولیس افسر ذوالفقار ورک کو نہیں ہٹایا گیا، 20پریزائڈنگ افسران کا غائب ہو جانا ایک شرمناک واقعہ ہے، حلقے کے عوام اور جمہوری عمل میں انتخابی فراڈ کیا گیا۔جواب میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کی سازش میں ملوث تھے انکو سرکاری عہدوں سےہٹایاجائے، انتخابی عمل میں ملوث لوگوں کو مثالی سزائیں دی جائیں، مثالی سزائیں دینے سے آئندہ انتخاب میں الیکشن کمیشن کی رٹ قائم رہے گی۔ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دستاویزات کمیشن پیش کیں اور دلائل میں کہا کہ  ایس ڈی پی او کے خلاف پہلے ہی درخواست دے چکے، تقرری وتبادلوں پر پابندی کے باوجود ڈی ایس پی ذولفقارتعینات کئےگئے، الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کو نوٹس بھی جاری کئے۔

وکیل نوشین افتخار نے کہاکہ ذوالفقارورک نے ووٹرزکوہراساں کیا،پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پرعملدرآمدنہیں کیا، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے فراڈکیا،الیکشن کمیشن نے ذوالفقارورک کوہٹانے کاحکم دیا،پنجاب حکومت اورآئی جی نے جان بوجھ کرضمنی انتخاب میں سازش کی،وکیل ن لیگ نے کہاکہ یہ ریاستی اتھارٹی کاکیس ہے،جس نےحلقے میں چند افرادکو لاکر فراڈ کیا گیا، فائرنگ کرکے ووٹرزکوپولنگ سٹیشن آنے سے روکاگیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیاذوالفقارورک کونئے نام سے وہاں تعینات کیاگیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پنجاب پولیس کاسرکلرساتھ لگایاہے، سلمان اکرم راجہ نے ذوالفقارعلی ورک کاسرکلرپڑھ کرسنایا،وکیل ن لیگ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجودایس ڈی پی اوکونہیں ہٹایاگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ دو طرح کی دھاندلی کامنصوبہ تھا،پہلی سکیم فائرنگ سے ووٹرزکوڈراکرنوشین افتخارکی لیڈکم کی جائے،دوسری سکیم یہ تھی کہ پریذائیڈنگ افسران کے ذریعے نتائج تبدیل کیے جائیں،الیکشن کمیشن کااختیار 36 پولنگ سٹیشنزسے بھی زیادہ ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست کےساتھ ہم نے اس معاملے کانوٹس بھی لیا،ن لیگ نے مطالبہ نے کہاکہ یہ منظم سازش تھی جسے منظرعام پرلایاجائے۔  سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا گیا کہ پی اوزاور آپ کے فارم ایک ہی جیسے ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں نےکہا یہ ڈنڈے سوٹےکا الیکشن ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا گاؤں میں ویسے بھی ڈنڈے سوٹے چلتے ہیں۔

دوران سماعت پی ٹی آئی امیدوار کی دوران مہم کی تقاریرکی ویڈیو چلائی گئیں، وکیل ن لیگ نے کہا پی ٹی آئی امیدوار بار بار کہہ رہے ہیں یہ حکومتی الیکشن ہیں، خودچیف الیکشن کمشنرکیساتھ کوئی سرکاری افسر رابطے میں نہیں آیا، لاپتہ پی اوزکےپولنگ سٹیشن آر او دفترسے15 سے39 کلومیٹردور تھے۔ چیف الیکشن کمشنر سوال کیا کیا پی ٹی آئی کون لیگ کے پیش کردہ فارم 45 پر اعتراض ہے؟علی ظفر کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں ن لیگ کے فارم 45 پر اعتراض کرونگا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا 20کے علاوہ باقی پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ جیتی ہے؟  جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  بقیہ پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کی کامیابی کابہت کم مارجن سے ہےرکن الیکشن کمیشن نے کہا ویڈیو سے لگتا ہے ڈنڈے سوٹے کالفظ محاورےکے طور پر بولا گیا، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پورےحلقےمیں فائرنگ جس نے بھی کی،ووٹرہراساں ہوئے۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ  بہتر تھا ریٹرننگ افسر نتائج کا اعلان کرتے، نتائج اعلان ہونےکےبعد ٹربیونل سےرجوع کیا جا سکتا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ علی اسجد کےپارٹی سربراہ نے20 پولنگ اسٹیشنز پرپھرپولنگ کابیان دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کسی پریزائیڈنگ افسر نےاغواہونے یا نتیجہ تبدیل کرنے کانہیں کہا، انکوائری کرناالیکشن کمیشن نہیں ٹربیونل کا کام ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا ووٹرز کیلئےخوف و ہراس کی فضاہوتوکیاہوگا؟ رکن الیکشن کمیشن سندھ نے پوچھا 10پریذائڈنگ افسران کالاپتہ ہوناقانون کی خلاف ورزی نہیں؟ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کمیشن کوپہلے قرار دینا ہوگا کہ پریزائیڈنگ افسران نے جھوٹ بولا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا عام انتخابات میں بھی فارم 45 کا مسئلہ سامنے آیا تھا، الیکشن کمیشن کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔

دوران سماعت علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن میں بتایا مریم نواز نے رات ساڑھے12بجے ہی فتح کا اعلان کر دیاتھا، آر او کے پاس 500گز فاصلے سے نتیجہ بھی رات پونے 2 بجے پہنچا، فائرنگ ہر الیکشن میں ہوتی ہے اس لئے شکایت نہیں کی، پسرور کے ڈی ایس پی کوڈسکہ کااضافی چارج دیا گیا تھا۔

وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا عوام کو پولنگ اسٹیشنزسے دور رکھنے کی سازش کی گئی، کل کوہر الیکشن میں 4پستول چلا کر بعد میں ری پول کاکہا جائے گا، ووٹنگ کی شرح پوری دنیامیں مختلف ہوتی ہے، ہر علاقےکے ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں،بڑے پیمانے پر بےضابطگی ہوئی نہ خواتین کوووٹ ڈالنےسےروکاگیا۔ علی اسجد ملہی نے مزید کہا ریٹرننگ افسر کو بار بار نتیجہ جاری کرنے کی درخواست کی، پولنگ ایجنٹس کے ذریعے نتیجہ مل چکا تھا، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نےبطور لیڈرکہا20پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ الیکشن پراعتراض نہیں، بطور امیدوار علی اسجد ملہی کو دوبارہ پولنگ پر اعتراض ہے۔

خیال رہے کہ20 فروری کو  الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا  کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں،  مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

واضح  رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے  گئے تھے  ۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل  ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

Advertisement
21ویں ترمیم کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

21ویں ترمیم کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

  • 41 منٹ قبل
اسپیس ایکس کے مقابلے میں جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا

اسپیس ایکس کے مقابلے میں جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا

  • 2 گھنٹے قبل
تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال  برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

  • 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ،  حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان

غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا  منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کے نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
بانی   پی ٹی آئی اور   بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار

  • 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 5 سال  قید کی سزا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 5 سال قید کی سزا

  • 34 منٹ قبل
Advertisement