جی این این سوشل

پاکستان

یوسف رضا گیلانی پراعتماد کیلئے شریف برادران کا مشکور ہوں: بلاول بھٹو

لاہور: مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پراعتماد کے لیے شہباز شریف اورنواز شریف کا مشکور ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوسف رضا گیلانی پراعتماد کیلئے شریف برادران کا مشکور ہوں: بلاول بھٹو
یوسف رضا گیلانی پراعتماد کیلئے شریف برادران کا مشکور ہوں: بلاول بھٹو

جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور شہباز شریف جیل میں ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں خورشید شاہ اور شہباز شریف کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کمپین بہت اچھی چل رہی ہے، کٹھ پتلی حکومتی ممبران کو بھی پی ڈی ایم نے عزت دلائی ہے۔

پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ہر ادارہ اپنا آئینی و جمہوری کردار اپنائے، ملک کو تاریخی غربت میں دھکیل دیا ہے، نااہل حکمران ملک کے لیے بوجھ بنا ہوا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو سینیٹ میں چیلنج کریں گے، لانگ مارچ کریں گے یہ فیصلہ کریں گے اس حکومت کو کس طرح ہٹانا ہے، جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ناراض اتحادیوں کو زبردستی باندھا گیا ہے، اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا ہے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے۔

 

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 2296 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کو  آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم موصول ہوگئی ہے۔ اس رقم کی وصولی کے بعد دونوں فریقین کے مابین اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے تھے تاہم پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے مل چکے ہیں۔ حکومت پاکستان اب آئندہ 3 سال کے لیے نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آئی ایم وفد اب پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عاسی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر محمود نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ر یفرنس چند سال قبل دائر کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll