جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ انتخابات : بلاول بھٹو کی مریم نوازسے آج اہم ملاقات

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچ گئے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وفد کا استقبال کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ انتخابات : بلاول بھٹو کی مریم نوازسے آج اہم ملاقات
سینیٹ انتخابات : بلاول بھٹو کی مریم نوازسے آج اہم ملاقات

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین   بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد  مریم نواز و لیگی قیادت سے ملاقات جاری ہے    جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا  جائے گا ،  بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز حکومت کیخلاف شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حکمت عملی پر غور کریں گے ۔ 

ملاقات میں دونوں رہنماوں  میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہو گی جبکہ مریم نواز پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گی ۔  پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظورشامل ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ نون کے وفد میں احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

پاکستان

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی  دلکش  تصاویر سوشل میڈیا  پر وائرل

لاہورمیں مشتعل ہجوم سے خاتون کوبچانے والی پولیس افسراے ایس پی شہربانونقوی اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہربانو کی  شادی کی ویڈِیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ۔ 

واضح رہے کہ خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے۔ شہربانو نقوی نےعربی خطاطی والا لباس پہنےخاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

 الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے، امریکہ

پانچوں یونٹ کے بارے میں اضافہ معلومات ملی ہیں ،اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امریکی نائب ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے 5 میں سے 4 یونٹس نے موثر طریقے سے خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا، پانچوں یونٹ کے بارے میں اضافہ معلومات ملی ہیں جن کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ جو اصلاحی اقدامات کررہے ہیں ان پر امریکی پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ پانچویں یونٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll