اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان سے شکوہ کیا ہے کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزراء اور کور پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ارکان سے شکوہ کیا ہے کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے ، چند ہفتوں میں وزراء اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی، وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم کی مثال دے ڈالی، مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کیسے بولتے تھے ، ان میں سے جب کسی ایک پر بھی کوئی بات ہوتی تو وہ 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے ، پتہ چلتا تھا کہ کوئی معاملہ ہوا ہے اور اس کا شدید ترین ریکیشن آیا ہے ۔
وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پیشی پر آپ لوگ ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کو جلد لوکل باڈی الیکشن ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے دس دنوں میں کابینہ سے منظور کروا کر صوبائی اسمبلی میں لائیں تاکہ ڈائریکٹ الیکشن ہو سکیں۔
کور کمیٹی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بھی مشاورت ہوئی ، وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے ارکان کو روک دیا،

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 8 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل




