جی این این سوشل

تفریح

بھارت کی نامور اداکارہ اور سیاستدان کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کی نامور اداکارہ اور سیاستدان کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی : بھارت کی نامور اداکارہ اور سیاستدان سیونی گھوش کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیا۔پولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں شہریوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ضروری تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

تازہ ترین فیس کے ڈھانچے کے مطابق، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے۔نظرثانی شدہ نرخوں پر عمل کرتے ہوئے، 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس، جو کہ پانچ سال کے لیے موزوں ہے اور تیز رفتار عمل کے ذریعے، 2,500 روپے سے بڑھا کر 12,500 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، شہری اب دس سال کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے 23,000 روپے ادا کریں گے۔

مزید یہ کہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی قیمت 25,200 روپے ہے۔ اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اب 32,000 روپے کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل، 7 مارچ کو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کی فیس میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت شہریوں کو عام اور فوری پاسپورٹ کے لیے 50 فیصد اضافی ادا کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، اسٹیل مل ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کرلی گئی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی، وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے، ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll