Advertisement

مچھروں کوگھر سےکیسے دور رکھا جائے؟

مچھر بظاہر ایک چھوٹا سا جاندارہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس چھوٹے سے کیڑے کو ’’دنیا کا سب سے خطرناک جاندار‘‘ تسلیم کیا جاچکاہے؟

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 23rd 2021, 4:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مچھروں کوگھر سےکیسے دور رکھا جائے؟

مچھر کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا، ڈینگی اور مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض وبا کی صورت پھیل رہے ہیں اور ان بیماریوں کے نتیجہ میں ہر سال 10لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے لیکن اب ملیریا اور ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی سے  اضافہ ہورہا ہے ،ایسے میں مچھروں سے بچنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ آپ کی رہائش گاہ، دفاتر، اسکول یا کام کرنے کی جگہ ان مچھروں سے پاک ہونی چاہئیے ۔ 

آئیے وہ نسخے یا طریقے جاننے کی کوشش کرتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے گھر کو مچھروں سے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ 

جڑی بوٹیاں

مالٹے کے چھلکے

مالٹوں کی ترش مہک مچھروں بلکہ چیونٹیوں اور مکھیوں کو دور بھگاتی ہے، کیڑوں کو ترش مہک پسند نہیں ہوتی۔ اس نسخے کو آزمانے کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو پیس لیں اور مچھروں سمیت کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔ اگر مچھر کاٹ لے تو تازہ مالٹے کے چھلکے جلد پر رگڑنے سے جلن ختم اور نشان مدھم ہوجاتا ہے۔

تلسی

ایسی جڑی بوٹیاں جو اگر کمرے میں موجود ہوں تو بو مچھروں کو باہر نکلنے پر مجبور کرتی ہیں، انہی میں سے ایک تلسی ہے۔ اس کے پتے کھڑکیوں اور گھر کے داخلی راستوں پر پھیلانے کے علاوہ بالکونی میں رکھ دیں تو اس کے بعد باہر سے مچھر گھر میں داخل نہیں ہو گے۔

کافی کے بیج 

کافی کے بیج ایک آسان سا گھریلو ٹوٹکا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے گھر کو مچھروں سے نجات دلانے میں بآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ گھر میں جن جگہوں پر پانی موجودہو، مثلاً سوئمنگ پول ، پانی کی ٹنکیاں وغیرہ، وہاں کافی کے بیج ڈال دیں۔ آپ کایہ عمل پانی میں موجود مچھر کے انڈوں کو پانی کی اوپری سطح پر لے آئےگا اور وہاں آکسیجن کی کمی کے باعث یہ انڈے خود بخود ختم ہوجائیں گے

پودینہ

اسی طرح پودینہ بھی ایک تیز خوشبودار پودا ہے جس کی خوشبو تیزی سے ہوا میں پھیلتی ہے۔اس کے سبز یا خشک پتوں کو ٹی بیگز کی طرح کاغذی تھیلیوں میں رکھ کر کھڑکیوں اور داخلی دروازوں پر لٹکا دیں تو مچھر وہاں نہیں آئیں گے۔

بے لارل نامی پودا بھی جہاں لگا ہو وہاں مچھر نہیں جا سکتے۔ اس لیے اس کو باغیچے میں لگا لیا جائے تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے اسی طرح اس کے پتوں کو بھی گھر کے مختلف حصوں رکھ کر مچھروں سے بچا جا سکتا ہے۔

لیونڈر 

لیونڈر بھی ایسا خوشبودار پودا ہے جو مچھروں کو دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے گھر کے مختلف حصوں میں رکھا جائے تو ایک تو ایئر فریشنر کا کام دیتا ہے، دوسرا دلکش دکھائی دیتا ہے اور تیسری اہم بات یہ ہے کہ مچھروں کو وہاں سے جانے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

کافور

اگر آپ کے گھر میں مچھروں کی بہتات ہے توگھر کے دروازوں ، کھڑکیوں اور روشن دانوں کے پاس کافور جلا دیں اور 30منٹ کے لیے گھر کی تمام کھڑکیوں، دروازوں اور دیگر کھلی جگہوں کو بند کردیں۔ آدھا گھنٹے بعد جب آپ گھر میں داخل ہوں گے تو کافور کی مہک سے تمام مچھروں کو مردہ پائیں گے۔

بادرونہ کا تیل

مچھروں سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے بادرونہ کے تیل (Citronella Oil)کا استعمال ایک بہترین نسخہ ثابت ہوسکتا ہے، جسے ایک کے بجائے مختلف صورتوں میں استعمال کیاجاتا ہے مثلاً مچھر دور بھگانے کے لیے گھر میں بادرونہ کے تیل کا چھڑکاؤ کیا جاسکتا ہے۔یہ تیل جسم پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ کسی موم بتی یا چراغ میں ڈال کر روشنی کرنے سے بھی مچھروں کو گھر سے دور بھگایا جاسکتا ہے۔

پائن کی لکڑی

اگر ایک بار آپ اپنے گھر کے بیرونی حصوں میں پائن کی لکڑی جلالیں تو اس لکڑی کے جلنےسے پیدا ہونے والی بُو ہر قسم کے مچھروں کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

روزمیری

روزمیری کا پودا اور اس کا تیل دونوں ہی حشرات کے حملے سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ آپ اپنے گھر کو روز میری کے پودوں سے مہکا کر مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ روزمیری کی چندجھاڑیاں بمعہ پھول لے کر جلائیں، جس کے بعد آپ کا گھر مچھروں سے پاک ہوجائے گا۔

سویا بین تیل

سویا بین کا تیل مچھروں کی افزائش کی روک تھام میں مدددیتا ہے۔ اسےموم بتی میں ڈال کر روشن کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

لیمن گراس

لیونڈر، روز میری اور کالی مرچ کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے۔ آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس پودے میں موجود citronella مچھروں اور مکھیوں کو قریب نہیں آنے دیتی۔لیمن گراس اگر گھر میں بھی اُگایا جائے تو اس میں موجود لیموں کی خوشبو سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں۔

جڑی بوٹیوں کے علاوہ بھی کچھ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو مچھروں سے بچانے مدد دیتی ہیں۔

مچھر دانی

کچھ مچھر دانیاں تو ایسی ہوتی ہیں جن کے اندر مچھر نہیں گھس سکتے اور اس کے اندر موجود افراد محفوظ رہتے ہیں، یہ مچھر دانیاں بازاروں میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح ایسی مچھر دانیاں بھی بعض ممالک میں مل جاتی ہیں جن کو چھوتے ہی مچھر ان سے چپک جاتا ہے اور مر جاتا ہے۔

کریم کا استعمال

مچھروں سے بچانے میں اینٹی موسکیٹو لوشن کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ جسم کے ان حصوں پر لگایا جاتا ہے جو عام طور پر کھلے ہوتے ہیں اور مچھر بھی انہی مقامات پر حملہ آور ہوتے ہیں جیسے چہرہ، ہاتھ اور پاؤں، اس کی بو سے مچھر آپ کے قریب نہیں آتے۔

ہینڈ یا سٹن ریکٹس

یہ ریکٹس بھی بازار میں عام دستیاب ہوتے ہیں جن کا بٹن دباتے ہی اس کی تاروں میں ہلکا سا کرنٹ پیدا ہوتا ہے اور اس سے مچھر کو مارا جائے تو وہ فوراً مر جاتا ہے اگرچہ یہ بھی موثر ہے تاہم ان مچھروں سے بچانے میں کارگر نہیں جو آپ کے سونے کے بعد نمودار ہوتے ہیں۔

Advertisement
شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں  5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا

  • 12 گھنٹے قبل
اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال  کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

  • 2 گھنٹے قبل
دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی  اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید

  • 13 گھنٹے قبل
قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو

  • 3 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی طرف سے  موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی  امیر قطر شیخ تمیم بن حمادسے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمادسے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

  • 43 منٹ قبل
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا  کے استعمال پر پابندی عائد

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکا  ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

  • 14 گھنٹے قبل
قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement