ان کے ورثا میں ان کے والدین، بیوہ اور ایک 9 ماہ کی بچی ہے۔ جاں بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔


کراچی: شہر قائد کراچی میں کھیلے گئے کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک کھلاڑی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں پیش آیا جہاں کی ریڈیو پاکستان کالونی میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا گیا۔ جانداد خان وقار سپورٹس کے خلاف بلے بازی کر رہے تھے کہ اچانک انھیں ہارٹ اٹیک ہو گیا۔
مرحوم کھلاڑی جانداد خان کی عمر 33 برس بتائی جا رہی ہے۔ کھلاڑی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور راستے میں انتقال کر گئے۔
زون فائیو کے نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا۔ جانداد خان گل احمد چورنگی کے رہائشی تھے جو محنت مزدوری کرکے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالتے تھے۔ ان کے ورثا میں ان کے والدین، بیوہ اور ایک 9 ماہ کی بچی ہے۔ جاں بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 6 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 hours ago